
بلوچستان کے اضلاع کیچ اور ڈیرہ بگٹی میں ناملعوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نوید سروس کے سامنے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فرید ولد اللہ بخش نامی شخص کو ہلاک کردیا۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوڑدان میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مڑز علی ولد مسکان کرمازئی نامی شخص کو ہلاک کردیا۔
تاحال دونوں واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔