
بلوچ سیاسی کارکن اور زیرِ حراست بیبو بلوچ کے والد، غفار کمبرانی بلوچ کو پاکستانی فورسز نے شال سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
غفار بلوچ کی جبری گمشدگی کی تصدیق ان کے بیٹے نے کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد کو زبردستی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ غفار بلوچ کی بیٹی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کارکن بیبو بلوچ، پہلے ہی پاکستانی فورسز کی حراست میں ہیں۔