
دشت میں غیر قانونی شکار کے دوران فائرنگ سے 7 سالہ بیبگر ولد نعمت اللہ دشتی زخمی ہوگیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق، وہ گاڑی میں دشت سے تربت جا رہے تھے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شکاریوں کی بے دریغ فائرنگ کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ بچے کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی، تاہم سر میں گولی لگنے کے باعث اسے کراچی منتقل کیا جائے گا۔
علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسسٹنٹ کمشنر دشت سے غیر قانونی شکار پر پابندی اور مسلح شکاریوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔