
مستونگ: بلوچ نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنما اختر جان مینگل کی ریلی کے مقام پر ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق پاکستانی فورسز سے ہے، جبکہ اس کے ساتھ ایک اور مسلح شخص بھی موجود تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب آج صبح اختر مینگل کے احتجاجی ریلی کے مقام پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ تاہم، کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہوا۔