
گوادر: نوجوان شاعر نبیل نود بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف کل بروز اتوار سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر ایک وسیع پیمانے پر کمپین چلائی جائے گی۔
اس حوالے سے اہلِ خانہ نے تمام انسان دوست افراد، صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کمپین کا حصہ بنیں اور نوجوان شاعر کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔
یاد رہے کہ نبیل نود بلوچ کو 23 مارچ 2025 کو دوبیست پنجاہ کے مقام پر پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا، اور تاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔