
نوشکی کے علاقے کلی قادر آباد میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان دو گھنٹے سے زائد شدید جھڑپیں جاری رہیں۔ اس دوران دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں کافی دیر تک سنائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ ایک بلوچ نوجوان، جہانزیب مینگل، بھی جاںبحق ہوگئے۔