
مستونگ کے علاقے چوتو میں شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران جھڑپ میں سابق ایس ایچ او سٹی تھانہ مستونگ اور سی ٹی ڈی اہلکار، اے ایس آئی جاوید لہڑی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک اور سی ٹی ڈی اہلکار، حبیب، زخمی ہوگیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یاد رہے کہ مسلح افراد نے آج مستونگ شاہراہ پر پانچ گھنٹے تک ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی تھی۔ اس دوران مسلح افراد اور فورسز کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔
اسی طرح مستونگ کے کاریز امان اللہ لیویز چوکی میں مسلح افراد نے لیویز کی ایک گاڑی بھی نذر آتش کردیا ہے۔
جبکہ مسلح افراد کا مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی اور فورسز پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔