
تربت اور سبی میں مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ، چوکی، اور ایم آئی کے دفتر کو نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق، تربت میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے آج شام علاقے میں گشت کیا اور بعد ازاں بیک وقت فورسز کے مرکزی کیمپ اور ایم آئی کے دفتر پر شدید حملہ کیا۔
حملے کے دوران متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
اسی طرح، سبی کے علاقے کرمو وڈ میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم تاحال کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔