
ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گزشتہ شب کئی گھنٹوں تک بائی پاس کے مقام پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
اطلاعات کے مطابق، اسی مقام پر معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس سے انہیں نقصان پہنچا۔ تاہم، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بتایا جا رہا ہے کہ اسی دوران پاکستانی فورسز کو بھی حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انہیں جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
تاہم، ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔