
ضلع کیچ کے علاقے تربت میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا شخص بازیاب ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت سعید ولد نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو تجابان کا رہائشی ہے اور تربت کے ایک کالج میں بطور گارڈ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔
ان کی جبری گمشدگی کے بعد اہل خانہ نے احتجاجی دھرنا دیا تھا، تاہم آج وہ بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔