قلات آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک، آفیسر سمیت دیگر زخمی – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر شدید جانی نقصانات سے دوچار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے ہربوئی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں پانچ دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور میجر رینک کے آفیسر سمیت تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ دشمن فوج کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج گذشتہ روز سے ہربوئی اور گردنواح میں جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کی کوشش کررہی ہے جس کو سرمچاروں نے حملے میں نشانہ بناکر آج پھر سے پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گومازی: شہید مہراج، کریم اور شاہنواز کے قتل کے خلاف عید کے دن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی – اہلِ خانہ

بدھ مارچ 26 , 2025
کیچ: گومازی میں پاکستانی فوج کے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں شہید مہراج بلوچ، شہید کریم بلوچ اور شاہنواز بلوچ کے قتل کے خلاف اہلِ خانہ نے عید کی صبح احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اہلِ خانہ نے گومازی اور دیگر علاقوں کے عوام سے اپیل کی ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ