ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کیس اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ میں پیش کیا جائے گا، کرتولس باستیمار

انٹرنیشنل پینل لیگل سینئر ایڈوائزر اور پریزنر ڈیفنڈرز ایشیا کے ڈائریکٹر کرتولس باستیمار نے کہا ہے کہ وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کا کیس اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے غیر قانونی حراست کے سامنے پیش کرینگے۔

کرتولس باستیمار جو اقوام متحدہ میں سیاسی افراد کے قید کے خلاف اقدامات کرتے ہیں، نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کی ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور وہ جلد ہی اس معاملے پر اقوام متحدہ میں باضابطہ درخواست دائر کریں گے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک احتجاجی دھرنے کے دوران پولیس نے گرفتار کیا تھا، اور ان پر دہشت گردی، بغاوت اور قتل جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچی زبان کے شاعر اور طالب علم نبیل نود پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

پیر مارچ 24 , 2025
گزشتہ روز پاکستانی فورسز نے بلوچی زبان کے شاعر اور طالب علم نبیل نود بلوچ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق نبیل نود بلوچ کو دو بیست پنجاہ کے مقام پر پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا جس کے بعد سے ان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ