
قلات کے علاقے منگچر کے علاقے کلی دینگانزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رِگ (بورنگ) پر کام کرنے والے 4 مزدور ہلاک ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ ہفتہ کی سہہ پہر تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا، جس میں منور حسین ولد مختیار احمد، ذیشان ولد خالد محمود، دلدورچین ولد عابد حسین اور محمد امین ولد منیر احمد، جو کہ صادق آباد پنجاب کے رہائشی تھے، موقع پر ہلاک ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
تاہم قتل کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔