مچھ میں فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، منگچر میں ضیاء لانگو کے نجی محافظ کو حراست میں لیکر اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مچھ میں فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ حملے کا نشانہ مقامی لیویز فورس کا وہ ٹولہ تھا جو پاکستانی فوج کی ایماء پر علاقے میں قومی تحریک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 مارچ کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے منگچر میں ملنگزئی کے مقام سے ضیاء لانگو کے ایک نجی محافظ کو گرفتار کرکے اس کا اسلحہ ضبط کرلیا اور تنبیہ کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔ ضیاء لانگو ہمیشہ سے بلوچ قوم دشمنی میں شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار رہا ہے اور اسے وزارتیں اور مراعات اسی غیرمعمولی وفاداری کے اعوض نوازے گئے ہیں۔ بی ایل اے تنبیہ کرتی ہے کہ اگر ضیاء لانگو اپنے مسلح جتوں کے ہمراہ قوم و تحریک دشمنی سے باز نہیں آتے تو ان کے خلاف آنے والے وقت میں مزید سخت اقدامات لیے جائیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اپنی جدوجہد آزادی کا اعلان کریں، بلوچ اور سندھیوں کے ساتھ ہاتھ ملائیں – بلوچ رہنما کا جنیوا میں پشتونوں سے خطاب 

ہفتہ مارچ 22 , 2025
جنیوا: بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے جنیوا پریس کلب میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مظلوم اقوام کے اتحاد پر زور دیا۔ پشتون قیادت کو فیصلہ کن اقدام اٹھانے کی تلقین کرتے ہوئے انھوں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ