شال: بلوچ یکجہتی کمیٹی کا بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ریاست پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اس وقت ہمارے تین ساتھی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہیں، جن میں سے سات کی حالت شدید تشویشناک ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ریاست پاکستان کے اس جبر اور دہشت گردی کے خلاف پورے بلوچستان کو بند کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ کل پورے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

‏بیان میں کہا گیا ہے کہ جبکہ اس وقت شہیدوں کی لاشوں کے ساتھ سریاب روڈ پر دھرنا جاری ہے، ہم کوئٹہ کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد دھرنا گاہ پہنچیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ، مستونگ، زامران اور نصیر آباد حملوں میں قابض فوج کے 5 اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

ہفتہ مارچ 22 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے تمپ، مستونگ، زامران اور نصیر آباد میں چار مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ای ڈی حملوں اور مسلح کاروائیوں میں قابض فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ