ریاستِ پاکستان نے پُرامن مظاہرین پر بلا تفریق فائرنگ کر کے قیامت برپا کر دی ہے۔ ماہ رنگ بلوچ

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کا مظاہرین فائرنگ و شیلنگ، کم از کم تین مظاہرین جانبحق، متعدد افراد زخمی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ ریاستِ پاکستان نے پُرامن مظاہرین پر بلا تفریق فائرنگ کر کے قیامت برپا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں،شہیدوں کے لاشوں کے ہمراہ سریاب میں دھرنا دیا جارہا ہے ،عوام سریاب دھرنے میں جلد ازُ جلد پہنچے ،جبکہ سول اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ آج کوئٹہ میں بلوچستان میں ہونے والے جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج ہونے والا تھا جس پہ پاکستانی فورسز نے دعوی بول کر مظاہرین پر فائرنگ کھول دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتک 35 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سات کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس دوران تین افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال: پورے بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

جمعہ مارچ 21 , 2025
‏بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی ریاست کے سیکورٹی اداروں کی فائرنگ سے تین مظاہرین شہید جبکہ 7 زخمی ہیں۔ لاشوں کو منیر احمد روڈ لے کر آۓ ہیں اور لاشوں کے ساتھ دھرنا دیا جارہا ہے۔ اس بربریت کے خلاف پورے بلوچستان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ