
کوئٹہ: بی ایم سی (بولان میڈیکل کالج) کے وائس پرنسپل ڈاکٹر محمد الیاس بلوچ، ان کے بیٹے اور بہنوئی کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر الیاس بلوچ کو دو روز قبل رات گئے حراست میں لیا گیا تھا اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر انہیں 3 ایم پی او کے تحت ہدہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔
تاہم، آج ڈی سی کوئٹہ نے ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے، جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔