تربت: ڈمپر کی ٹکر سے سماجی کارکن آصف ظہیر جان بحق

تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے سماجی کارکن اور بلوچی فنکار (گلوکار) آصف ظہیر موقع پر جان بحق ہوگئے۔

مرحوم آصف ظہیر معروف سماجی شخصیت بشیر احمد دانش کے بھتیجے اور سیاسی کارکن باسط ظہیر کے بھائی تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم تربت پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

آصف ظہیر کا تعلق تربت سیٹلائیٹ ٹاؤن سے تھا، اور حادثے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوہلو: مسلح افراد کی شاہراہ پر ناکہ بندی، فورسز پر دو حملے

جمعرات مارچ 20 , 2025
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کی، جبکہ دو مختلف مقامات پر فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ بدھ کے روز کوہلو اور سبی کے درمیان برگ کے علاقے میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گھنٹوں تک گاڑیوں کی تلاشی لی۔ جبکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ