بی ایل ایف کے سرمچاروں کا اورناچ میں جنگی مہارت اور عوامی حمایت کا تاریخی مظاہرہ

تحریر: سہُراب بلوچ
زرمبش اردو

8 مارچ کا دن ایک عام دن کی طرح شروع ہوا تھا۔ دوپہر کے وقت، رمضان کے بابرکت مہینے میں عام عوام روزے میں تھے اور اورناچ کے بازار میں اپنے لیے سودا سلف خریدنے میں مصروف تھے۔ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، جیسے قدرت کا ایک فطری تسلسل ہو۔ مگر اچانک، زمین کے رکھوالوں زمین زادوں نے پوری اورناچ میں ہلہ بول دیا یعنی کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ضلع خضدار کے قبائلی علاقے اورناچ میں ایک شاندار عسکری کارروائی کے ذریعے اپنی جنگی مہارت اور حکمت عملی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہ کوئی معمولی حملہ نہیں تھا، بلکہ ایک منظم اور بھرپور جنگی مہم تھی، جس میں پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دشمن کی چوکیوں پر کاری ضرب لگائی گئی۔ پاکستانی پولیس اور لیویز کی چوکیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد انہیں نذر آتش کیا گیا اور وہاں موجود سرکاری اسلحہ و ساز و سامانوں کو ضبط کر لیا گیا۔ بی ایل ایف کے سرمچاروں کی یہ کامیابی ان کی مضبوط جنگی حکمت عملی کا نتیجہ تھی۔

اورناچ وہی علاقہ ہے جو ایک وقت میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ خاص طور پر شفیق مینگل جیسے خونخوار گروہوں کا مرکز تھا۔ وہاں سرکاری سرداروں و میروں کا راج تھا۔۔ مگر سرمچاروں نے نہایت خاموشی اور مہارت کے ساتھ اس پورے علاقے پر کنٹرول حاصل کر کے دشمن کو چونکا دیے۔بی ایل ایف کی سرمچاروں نے یہ کارروائی اس قدر غیر متوقع اور برق رفتاری سے انجام دی گئی کہ ریاستی ادارے اس وقت تک صورتحال سے بے خبر تھے کہ پورا علاقہ سرمچاروں کی گرفت میں آ گیا۔ یہ نہ صرف دشمن کی شکست تھی بلکہ بلوچ مزاحمت کی فتح کی ایک نئی علامت بھی تھی۔

جیسے ہی بی ایل ایف کے سرمچاروں نے اورناچ کا کنٹرول سنبھالا، مقامی بلوچ عوام نے اپنے محافظوں کا شاندار استقبال کیا۔ وہ سرمچار جو ان کے لیے امید، تحفظ اور آزادی کی علامت ہیں، عوام نے اپنے محافظوں کے حق میں نعرے بلند کیے، یہ منظر اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ بلوچ عوام اپنے حقیقی محافظوں کو پہچان چکے ہیں اور وہ اپنی زمین پر ریاستی جبر و مظالم کے خاتمے اور اپنی سرزمین کی آزادی کی جدوجہد میں سرمچاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عوام کے چہروں پر خوشی، جوش اور جذبے کی جھلک نمایاں تھی، جبکہ کئی ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملے جہاں لوگ خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔ اپنے محافظوں کو اپنے درمیان دیکھ کر کئی افراد کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے، اور وہ جذباتی انداز میں سرمچاروں کو گلے لگا رہے تھے۔

اس تاریخی لمحے کو عام عوام نے کیمروں میں بھی قید کیا، اور کئی ایسی ویڈیوز منظر عام پر آئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام سرمچاروں کے ساتھ سلفیاں لے رہے ہیں، ان کے ساتھ تصاویر کھینچ رہے ہیں اور ان کا گرمجوشی سے استقبال کر رہے ہیں۔ یہ مناظر اس بات کا واضح ثبوت تھے کہ سرمچار نہ صرف جنگ کے میدان میں کامیاب ہیں بلکہ عوام کے دلوں میں بھی ان کا ایک خاص مقام ہے۔ یہ وہی عوام ہیں جو دہائیوں سے ریاستی و ریاستی سرداروں کی جبر کا شکار تھے، لیکن اب وہ اپنے حقیقی محافظوں کے ساتھ کھڑے ہو کر آزادی کے لیے اپنی حمایت کا کھل کر اظہار کر رہے تھیں۔

بلوچ سرمچاروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد عوام سے خطاب کیے اور انہیں ریاستی فورسز، ریاستی سرداروں اور میروں کے مظالم کے حوالے سے شعور دیا۔ یہ صرف ایک جنگی مشق نہیں بلکہ ایک سیاسی پیغام بھی تھا کہ بلوچ عوام اب مزید غلامی اور جبر برداشت نہیں کریں گے۔ یہ جنگ صرف بندوق کی نہیں بلکہ شعور اور بیداری کی بھی ہے، اور بی ایل ایف کے سرمچار نہ صرف دشمن کے خلاف برسرِ پیکار ہیں بلکہ اپنے عوام میں آزادی کا شعور بھی بیدار کر رہے ہیں۔

بی ایل ایف کی حالیہ جنگی کارروائیوں نے یہ ثابت کر دیا وہ چائے اورناچ پر عارضی کنٹرول ہو یاکہ بولان و بارکھان و پسنی کوسٹل سمیت مختلف علاقوں میں اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی ہو یاکہ مشکے و مند دشت و تربت، خاران سیمت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز چوکیوں پر قبضہ و ریاستی ڈیتھ اسکواڈوں و فورسز پر شدید نوعیت کے حملہ ہو، یہ تنظیم مستقبل میں مزید اہم علاقوں اور اسٹریٹیجک مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ جس مہارت سے بی ایل ایف کے سرمچار اورناچ جیسے علاقے میں عارضی کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھیں یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بی ایل ایف کی جنگی طاقت دن بدن بڑھ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں قابض فوج اور ریاستی مشینری کے خلاف مزید بڑی کارروائیاں کرنے کی سکت رکھتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ