کوئٹہ: سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شاہنواز سے تعلق رکھنے والے داود بلوچ کو ریاستی خفیہ اداروں اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گزشتہ روز مبینہ طور پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور داود بلوچ کو اپنے ساتھ لے گئے۔

متاثرہ خاندان نے قریبی پولیس اسٹیشن میں اطلاعی رپورٹ درج کرائی، تاہم تاحال داود بلوچ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ داود بلوچ کو بحفاظت منظرِ عام پر لایا جائے اور اس مقدس مہینے میں اس طرح کے واقعات سے اجتناب کیا جائے، جو ان کے لیے شدید اذیت کا باعث بن رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مائیں قربانیاں دیتی ہیں

ہفتہ مارچ 8 , 2025
تحریر: زاکر بلوچزرمبش اردو آزادی کی راہ میں ایک ماں کا کردار بےحد اہم اور ناقابلِ فراموش ہوتا ہے۔ ماں صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک مکمل درسگاہ ہوتی ہے جو اپنی اولاد کو قربانی، حوصلہ اور حب الوطنی سکھاتی ہے۔ایک ماں ہی ہوتی ہے جو اپنے بچوں کے دل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ