سعید بلوچ کی بازیابی کے لیے لواحقین اور اسسٹنٹ کمشنر کیچ کے درمیان مذاکرات، تین دن میں بازیابی کی یقین دہانی

کیچ: تربت لا کالج کے سیکیورٹی گارڈ سعید بلوچ ولد نیک بخت کی جبری گمشدگی کے خلاف آج ان کے اہلِ خانہ نے ایم 8 شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا۔

سعید بلوچ کو 5 مارچ کی شام چھ بجے لا کالج تربت سے دورانِ ڈیوٹی سادہ لباس میں ملبوس نامعلوم افراد نے جبری طور پر لاپتا کر دیا تھا۔ وہ گزشتہ آٹھ سال سے بطور سیکیورٹی گارڈ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

احتجاج کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کیچ محمد جان نے علاقے کے معززین کے ہمراہ لواحقین سے مذاکرات کیے، جس میں تین دن کے اندر سعید بلوچ کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس یقین دہانی کے بعد لواحقین نے اپنا دھرنا عارضی طور پر ختم کر دیا اور سی پیک شاہراہ کو وقتی طور پر کھول دیا گیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اگر تین دن کے اندر سعید بلوچ کو منظرِ عام پر نہ لایا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا اور سخت ردِعمل دیا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نال، کوئٹہ اور سامی میں پاکستانی فوج و انکے کارندوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

جمعہ مارچ 7 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے نال، کوئٹہ اور سامی میں تین مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج، ڈیتھ اسکواڈ کارندوں اور جاسوس کیمروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ