پاکستان خطے میں مذہبی شدت پسند اور انتہا پسند تنظیموں کے محفوظ ترین پناہ گاہ ہے۔ رحیم بلوچ ایڈوکیٹ

بلوچ آزادی پسند بلوچ رہنما ‏رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے سوشل میڈیا ایکس پر شریف اللّہ عرف جعفر کی پاکستان سے گرفتاری، اس کی امریکہ حوالگی کے ردعمل میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف اللّہ عرف جعفر کی پاکستان سے گرفتاری، اس کی امریکہ حوالگی اور اس گرفتاری میں آئی ایس آئی کے کردار سے چند بنیادی باتیں ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے بنیادی باتوں کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے
1- افغانستان یا کوئی اور ملک نہیں بلکہ اب بھی پاکستان ہی خطہ میں مذہبی شدت پسند اور انتہا پسند تنظیموں اور گروہوں کا سب سے بڑا سرپرست، محفوظ ترین پناہ گاہ اور جنت ہے۔

2 – مذہبی انتہا پسندی اور شدت پسندی کی ترویج و فروغ پاکستان کی داخلی اور خارجہ پالیسی میں اب بھی ایک کلیدی عنصر ہے،

3- پاکستان مذہبی انتہاپسندی و شدت پسندی اور اس فکر سے جُڑے عناصر کی سرپرستی کرکے انھیں ہمسایہ اقوام اور ممالک کے خلاف دباؤ ڈالنے کیلئے بطور آلہ پالیسی استعمال کرتی ہے،

4- امریکہ کے کہنے پر شریف اللّہ عرف جعفر کی گرفتاری اور اس کی امریکہ حوالگی سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان مذہبی شدت پسند عناصر کی سرپرستی کرکے انھیں اپنے خارجہ تعلقات میں بطور لیوریج leverage استعمال کرنے کی پالیسی پر اب بھی قائم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوبل امن انعام کے لئے میری نامزدگی باعث عزت ہے مگر یہ اعزاز جبری لاپتہ افراد کا ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

جمعرات مارچ 6 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے نوبل امن انعام کے لئے نام زدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ نوبل امن انعام کے لئے میری نامزدگی باعث عزت ہے مگر یہ اعزاز جبری لاپتہ افراد کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے اہلکار اس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ