
تربت میں پاکستانی فورسز نے زامران سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ نوجوان کی شناخت قریش ولد نعیم کریم کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ تاپلو ناگ، زامران کے رہائشی ہیں اور حال ہی میں چاھے کور، گنہ میں مقیم تھے۔
اہلخانہ کے مطابق گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر قریش نعیم کو حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اہلخانہ نے ان کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قریش نعیم کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔