
خضدار کے علاقے نال میں پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے صمد سمالانی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے، تاہم صمد سمالانی حملے میں محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق صمد سمالانی کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا ایک کلیدی رکن سمجھا جاتا ہے، جو بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث رہا ہے۔
حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔