
قلات میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔
دھماکے کے بعد فورسز نے شدید فائرنگ کی، تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔