کراچی کے پریڈی پولیس اسٹیشن پر گرنیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ایس آر اے

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات کراچی کے پریڈی پولیس اسٹیشن(صدر) پر ہونے والے گرنیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ جس میں ایک اہلکار مارا گیا ہے، تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور پولیس اسٹیشن پر موجود گاڑیوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستانی ریاست، سندھ کو مستقل طور پر غلام رکھنے کے لیے شروع سے لیکر آج تک اپنی تشدد پسندانہ وحشیانہ پالیسیاں اختیار کرتی رہی ہے۔ سندھ میں ہونے والے قومی تحریک کے احتجاجی مظاہروں کو اپنے ریاستی جبر اور سفاکی کے ذریعے کچلنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ خاص طور پر کراچی کے اندر ہونے والے سندھی اور بلوچ قومی تحریک کے احتجاجی مظاہروں کو اپنی فوج، ایجنسیوں، رينجرز اور سندھ پولیس میں موجود پنجابی افسروں کے ذریعے رکاوٹیں ڈال کر سندھی اور بلوچ ماؤں، بیٹیوں، معصوم بچوں اور بزرگوں کے اوپر لاٹھی چارج، شیلنگ اور گرفتاریاں کرواتی رہی ہے۔

بیان میں کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی پاکستانی ریاست کی ایسی ننگی جارحیت اور بربریت کو ہرگز بھی برداشت نہیں کرے گی اور اپنے وطن اور لوگوں کا بھرپور دفاع کرے گی۔
سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی مکمل قومی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فیصلہ کن نئی جنگی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ براس

اتوار مارچ 2 , 2025
بلوچ مسلح تنظیموں کے اتحاد براس نے کہا ہے کہ بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتحادی تنظیموں، بلوچ لبریشن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، بلوچ ریپبلکن گارڈز، اور سندھی آزادی پسند تنظیم سندھو دیش ریولوشنری آرمی کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ