
تربت کے علاقے بہمن سے لاپتہ کیے گئے تین نوجوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف اہل خانہ نے جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر ایم 8 شاہراہ کو بلاک کر دیا۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نعمان رفیق، اسماعیل خیر محمد اور نعیم بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جس پر وہ دوبارہ احتجاج پر مجبور ہوگئے۔
یاد رہے کہ بہمن سے ایک ہی رات میں پاکستانی فورسز نے چھ نوجوان لاپتہ کیے گئے تھے، جن میں سے تین کو رہا کیا جا چکا ہے، جبکہ نعمان رفیق، اسماعیل خیر محمد اور نعیم بشیر تاحال لاپتہ ہیں۔ اہل خانہ نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔