کل بولان میں مرکزی شاہراہ کو پرانا مچھ کے مقام پر احتجاجاً بند کیا جائے گا۔ مستونگ دھرنا منتظمین کا اعلان

مستونگ  (مانیٹرنگ ڈیسک)کل 27 فروری بروز جمعرات صبح دس بجے بولان میں مرکزی  شاہراہ کو پرانا مچھ کے مقام پر بند کیا جائے گا، مظاہرین نے اعلامیہ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ میں دو دن سے  نواب ہوٹل کے مقام  سے جاری دھرنے کے منتظمین لاپتہ ظہوراحمد سمالانی کے لواحقین نے حکومت ہٹ دھرمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ  دھرنا کو دو دن گزر گیا ہے، لیکن لاپتہ ظہور سمالانی کو نہ بازیاب کیا اور نہ ہی حکومت اور مستونگ کے ضلعی انتظامیہ لواحقین کو انصاف دلانے میں مخلص ہے۔

انھوں نے کہاکہ حکومت کی اس بے بسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستونگ۔ قلات۔ لکپاس۔ کانک کے بعد کل سے کوئٹہ ٹو سبی شاہراہ بولان کو کل 27 فروری بروز جمعرات صبح دس بجے پرانا مچھ کے مقام پر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔

انھوں نے  مچھ کے عوام اور مسنگ پرسن کے لواحقین  سے اپیل کی کہ وہ مچھ کے مقام پر پہنچ کر دھرنا میں شرکت کریں، اور مسافر حضرات مستونگ۔ قلات۔ لکپاس۔ کانک کے بعد کوئٹہ ٹو سبی سفر کرنے سے گریز کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دنیا میں حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ، بلوچ قوم کو اس کا ادراک ہونا چاہیے۔ بی این ایم تنظیمی پروگرام 

بدھ فروری 26 , 2025
بدلتی عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے فارن ڈیپارٹمنٹ کے کوارڈینیٹر نیاز بلوچ نے پارٹی ممبران کے ایک پروگرام میں کہا موجودہ حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں بلوچ قوم کو اس کا ادراک ہونا چاہیے۔ امریکا میں حکومت کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ