پنجگور ،قلعہ سیف اللہ دو افراد قتل ،بختیار آباد ڈاکووں نے مسافروں کو لوٹ لیا، مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ بند کردیا

پنجگور،قلعہ سیف‌الله( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجگور اور قلعہ عبداللہ فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل ،ڈیرہ مراد جمالی ڈاکووں نے مسافروں کو لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگورکے علا قے تسپ ہائی سکول کے قریب گاڑی میں سوار مسلح افرادکی فائرنگ سے محمد رفیق نامی شخص ھلاک ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کے فوراً بعد ملزمان فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شوا ہد اکھٹے کر کے  ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

علاوہ ازیں ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے بندات پسین زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہرنائی کا رہائشی سید نواز شاہ نامی شخص قتل ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ رشتے کا تنازعہ بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

دریں اثنا ڈیرہ مراد جمالی ،بختیارآباد کی حدود قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار ،لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان چھین کر فرار،مسافروں کا شدید احتجاج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔آمدہ اطلاعات کے مطابق لیویز تھانہ بختیارآباد کی مرکزی شاہراہ پر مسلح ڈاکووں نے باقاعدہ چین لگا کر سندھ سے شال،شال سے سندھ  جانے والی مسافر ویگن اور دیگر کاروں ٹرکوں کو روک کر ان سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان چھین کر باآسانی فرار ہوگئے ۔

مسافروں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکوں نے لیویز کے سامنے لوٹ مار کرتے رہے ہماری چیخ وپکار پر لیویز فورس کے اہلکاروں نے کوئی مدد نہیں کی، بلکل ڈاکووں کو باآسانی فرار ہونے میں ان کی مدد کی ۔ واقعے کے خلاف مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بلاک کر کے لیویز فورس کے خلاف نعرے بازی کی اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بارکھان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 4 افراد جبری لاپتہ

ہفتہ فروری 22 , 2025
بارکھان ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے علاقے بارکھان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق  بارکھان سے پاکستانی فورسز نے  چار افراد کو 20 فروری کی شب کو اغوا کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جن کی شناخت غلام فرید ولد حاجی رمضان ،خالد ولد سردار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ