خاران: تین مختلف پولنگ سٹیشن پر یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکے، پسنی پولنگ اسٹیشن سے بم برآمد

خاران: تین مختلف پولنگ سٹیشن پر یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکے، پسنی پولنگ اسٹیشن سے بم برآمد

خاران میں تین مختلف ممکنہ پولنگ سٹیشنز پر یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں کی آواز سنی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پہلے خاران شہر میں واقع قلعہ سکول جوکہ ممکنہ پولنگ سٹیشن بتایا جارہا ہے، کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔

اس کے ساتھ ہی شہر میں واپڈا محلہ میں واقع ایک اور ممکنہ پولنگ سٹیشن پر بم حملہ ہوا ۔

اس طرح ایک اور ممنکہ پولنگ سٹیشن گرلز ہائی سکول کو بھی بم حملے کا نشانہ بناکر دھماکہ کیاگیا ۔

آپ کو علم ہے خاران میں حالیہ ریاستی الیکشن کے سلسلے میں اُمیدواروں، ان کے ٹھکانوں اور کیمپئینز پر آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے شدت اور تیزی کے ساتھ حملوں کا سلسلہ برقرار ہے، ان میں حالیہ تمام حملوں کی ذمہ داریاں بی ایل اے اور بی ایل ایف کی جانب سے قبول کی گئی ہیں۔

دریں اثناء گورنمنٹ ہائی اسکول ببرشور پسنی کے چاردیواری کے اندر سے ریمورٹ کنٹرول بم برامد ہواہے ۔ جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوَزل ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ضلع راجن پور 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو اڑادیا گیا

منگل فروری 6 , 2024
ضلع راجن پور 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو اڑادیا گیا

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ