بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کیمپ جاری

وی بی ایم پی کا احتجاج جاری

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب سے قائم احتجاجی کیمپ شال پریس کلب کے سامنے 5312 واں روز جاری رہا۔ مختلف مکاتب فکر کے لوگ احتجاجی کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اظہار یکجہتی کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے انکے اہلخانہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتی ہے، اور وہ ذہنی کرب و اذیت سمیت بہت سے مشکلات کے شکار ہوجاتے ہیں۔

اسلیے ریاست اور ریاستی اداروں کے سربراہان لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنا کر غمزدہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ نسل کشی کیخلاف جاری  دھرنا کیمپ  کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے  ۔ اسلام آباد پریس کلب

پیر جنوری 22 , 2024
دھرنا کیمپ کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائےپریس کلب

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ