بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب سے قائم احتجاجی کیمپ شال پریس کلب کے سامنے 5312 واں روز جاری رہا۔ مختلف مکاتب فکر کے لوگ احتجاجی کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔
اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اظہار یکجہتی کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے انکے اہلخانہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتی ہے، اور وہ ذہنی کرب و اذیت سمیت بہت سے مشکلات کے شکار ہوجاتے ہیں۔
اسلیے ریاست اور ریاستی اداروں کے سربراہان لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنا کر غمزدہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائیں۔