مستونگ کے لوکل طلباء کے سیٹوں پر غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل اور جعلی لوکل سرٹیفکیٹس دینا بند کیا جائے ۔پریس کانفرنس

مستونگ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ  ایم ڈی کیٹ طلبا کا سراوان پریس کلب مستونگ میں جعلی ڈومیسائل اور  لوکل حاصل کرنے والے غیر مقامی افراد کے خلاف پریس  کانفرنس ۔

مستونگ  ایم ڈی گیٹ طلباء نے کہاکہ ہمارے آج کی پریس کانفرنس کا مقصد ضلع مستونگ کے طلبا کے حقوق کی جنگ ہے اور یہ جنگ جب تک ہم زندہ لڑتے رہیں گے، MDCAT_24_25 کی میرٹ لسٹ بی ایم سی اور ایچ ای سی میں فیک لوکل اور فیک ڈومیسائل رکھنے والے طلبا اور ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ۔جن میں ملک زبیر اعوان حسین ولد طارق حسین اعوان ابراہیم نصیر ولد نصیر شہزاد مسفرہ منیر ولد منیر احمد  امامہ منیر ولد منیر احمد فیک ڈومیسائل اور فیک لوکل شامل ہے۔

MDCAT _24_25 طلباء نے کہاکہ زبیر حسین اعوان انٹرویو کے دن غیر حاضر تھے لہذا وہ میرٹ لسٹ 2023 2024 سے آؤٹ ہو گئے تھے باوجود اس کے کہ خلیفہ بن زید النایان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی سیٹ لی اس سال پھر ملک زبیر حسین اعوان ایچ ای سی ضلع مستونگ کی میرٹ لسٹ میں نمبر پانچ پر موجود ہے اور اس کا سکالرشپ کے لیے اپلائی کی ہے۔

انھوں نے کہاکہ
محمدابراہیم نصیر ولدنصیر احمدفیک ڈومیسائل بنا کر میرٹ لسٹ  MDCAT_24_25 میں شامل ہوئے وہ بھی انٹرویو کے دن غیر حاضر تھا سننے میں آرہا ہے کہ اس نے انٹرویو کے اگلے دن انٹرویو دیا ایسے ایسے کام ہو رہے ہیں جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہیں علاوہ ازیں مسفرہ منیر اور اس کی بہن امامہ منیر نے فیک لوکل بنوا کر ضلع مستونگ کی میرٹ لسٹ 2023_24 میں شامل ہوئیں طلباء کے اعتراضات اور عدالت کے حکم کی پیش نظر ڈی سی مستونگ  اور لوکل کمیٹی نے دونوں بہنوں کے لوکل سرٹیفکیٹس ضلع مستونگ سے منسوخ کر دیے تھے اس کے باوجود مسفرہ منیر نے ایچ ای سی کے میرٹ لسٹ2023_24 میں ضلع مستونگ سے AMC راولپنڈی میں ایم بی بی ایس کی سیٹ لے لی ابھی بھی وہاں پڑھ رہی ہے اس سال کی میرٹ لسٹ میں مسفرہ منیر کی بہن امامہ منیر نمبر نائن پر براجمان ہےجبکہ  دونوں بہنوں کی لوکل سرٹیفکیٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر منسوخ ہو چکے ہیں تو پھر یہ کیا تماشہ ہے ؟ ۔

انھوں نے کہاکہ ہمارے لیے یہ Do or Die سچویشن ہے ہم کسی صورت اپنے حقوق پر غیر مقامی افراد کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ہم ضلع مستونگ کی تمام طلبا ،حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ان فیک لوکل اور فیک ڈومیسائل کی تحقیقات کروا کر ان طلباء کا نام میرٹ لسٹ BMC اور HEC سے نکلوا کر  حقدار طلباء کو ان کا حق دیں اور اس سب میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ طلبا کے کتب اسٹالوں پر پابندی و دیگر حلقوں کو اجازت دینا نوآبادیاتی ذہنیت کا مظہر ہے، ڈاکٹر نسیم بلوچ

جمعرات فروری 20 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر اپنی نوآبادیاتی ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) کے لگائے گئے کتابی اسٹالز کو مسمار کر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ