چھوٹے بھائی ظہور سمالانی کو پاکستانی اداروں نے ماورائے قانون اٹھا کر لاپتہ کردیا۔ میر احمد چلتن وال

مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) میر احمد چلتن وال سمالانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج روز بدھ، دوپہر 2 بجے سنجدی ایف سی چیک پوسٹ دولئے کانک سے میرے چھوٹے بھائی ظہور احمد سمالانی کو حساس ادارے کے اہلکار ماورائے قانون اٹھا کر لے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید  کہایےکہ اس سے پہلے تقریباً دو ہفتے پہلے بھی سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے میرے گھر چلتن وال ہاؤس اور پورے گاؤں خلک عمر آباد کانک مستونگ میں رات کی تاریکی میں چادر و چار دیواری کو پامال کرکے چھاپہ مارا تھا۔ بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو ہراساں کیا گیا تھا جبکہ میرے کزنز کے دو لڑکے اٹھا کر دوسرے دن ان کو ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی لاشیں پھینک دیئے تھے۔ ظہور احمد سمالانی کو اس پہلے بھی 4 سال اٹھا کر لے گئے تھے۔ لیکن 4 سالوں کی لمبی تفتیش و تحقیقات کے بعد انھیں باعزت رہا کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے آخر میں کہاہےکہ اب ہم سی ٹی ڈی و حساس اداروں کو الٹی میٹم دے رہے ہیں کہ وہ میرے بھائی ظہور احمد سمالانی کو باعزت و بحفاظت رہا کر دیں۔ اگر انھیں دوبارہ رہا نہیں کیا گیا تو ہم سخت سے سخت احتجاج کا کال دے کر بلوچستان کے تمام شاہراہوں کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرکے ظہور احمد کی رہائی تک احتجاج کریں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پروم جیرک باڈر ، کاروبار اور اہلخانہ کے آمد رفت کیلے جلد ازجلد کھولا جائے ۔ پروم رابطہ کمیٹی

جمعرات فروری 20 , 2025
پنجگور ( پریس ریلیز) رابطہ کمیٹی پروم کے ترجمان  نے جاری بیان میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ 17 فروری 2025 سے جیرک بارڈر کی بلاوجہ بندش اورعوامی مشکلات کے پیش نظر، پروم کی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ جیرک بارڈر کی بندش نے علاقے کے محنت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ