بلوچستان کے ضلع کیچ تمپ کے علاقہ پل آباد میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار محسن ولد عبدالصمد، عادل ولد عبدالصمد اور سہیل ولد غلام رسول نامی تین نوخوانوں کو غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے آج بروزمنگل کوصبح کسانو کے مقام پر مقامی آبادیوں کا محاصرہ کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کو حراست میں لیکرگاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔
علاقائی بتاتے ہیں کہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے جانےوالے دو بھائیوں میں محسن صمد اس سے قبل بھی جبراً گمشدگی کا شکار رہ چکے جو 9 ماہ بعد گھر لوٹے ہیں تاہم آج وہ دوسری بار لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔