سندھ سجاگی فورم اور وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے وفد نے ماہ رنگ بلوچ اور دوسری مسنگ پرسنز فیملیز کو سندھی اجرک پہنائے۔ سہنی جویو

سندھی رہنماوں نے ماہرنگ کو سندھی چادر پیش کی

سندھ وائس فار مسنگ پرسنز سندھ کے سیکرٹری جنرل سہنی جویو نے جاری بیان میں کہاہے کہ
اسلام آباد میں جاری بلوچ نسل کشی کیخلاف قائم بلوچ یکجہتی کمیٹی کی دھرنا کیمپ پر آج سندھ سے سندھ سجاگی فورم اور وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کا وفد سارنگ جویو، سہنی جویو ، محب آزاد لغاری ، اعزاز لغاری ، گلشن لغاری اور دیگر سندھی قومپرست کارکنان کی وفد اظہار یکجہتی کیلے پہنچ گئے ، جہاں پر پہنچ کر انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہرنگ بلوچ، ماہزیب بلوچ اور دوسری مسنگ پرسنز فیملیز کو سندھی اجرک پہنائے۔

انھوں نے بیان میں کہاہے کہ اس موقع پر سندھ سجاگی فورم کے صدر سارنگ جویو نے وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھی بلوچ کا دکھ درد ایک ہے، سندھی قوم بلوچوں کی ہر تکلیف میں ان کے ساتھ ہے۔ بلوچ نسل کشی اور مسنگ پرسنز کے مسئلے پر ہم سندھ میں ہر سطح پر احتجاج کرتے رہیں گے۔ سندھی اور بلوچ کا رشتہ نا صرف اس دکھ درد اور تکلیف کا رشتہ ہے بلکہ ایک ہی سامراجی قبضہ کے محکومی میں قید دو ساتھی مظلوم اور محکوم اقوام کا بھی مشترکہ قومی رشتہ ہے۔

سندھی بلوچ کے آپس میں ہزاروں سالوں سے تاریخی ،جغرافیائی ، ثقافتی اور سیاسی سماجی تعلقات رہتے آئے ہیں ۔ اور ایک مشترکہ مقصد کے لیئے قابض سامراج کے خلاف آئندہ بھی مشترکہ قومی جدوجہد کریں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پنجگور اور مستونگ سے جبری لاپتہ دو افراد بازیاب ہوگئے

پیر جنوری 22 , 2024
پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 افراد بازیاب ہوگئے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ