پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں ٹارگیٹ کلنگ کرکے شہید کیئے گئے استاد شہيد هدايت لوہار کے ریاستی قتل خلاف اور سندھ بھر سے جبری لاپتا کیئے گئے قومپرست کارکن بشير شر، يوسف شر، ساجن ملوکھانی، شوکت ملوکھانی، نعيم ملوکھانی، پٹھان خان زہرانی، مرتضیٰ جونيجو ، ايوب کاندھڑو، انصاف دايو، ظفر چانڊيو، سرويچ نوحانی ۽ اعجاز گاہو اور سہیل رضا بھٹی سميت تمام لاپتا افراد کی بازیابی کے لیئے، وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ ۽ سندھ سجاگی فورم کے مرکزی رہنما سورٺھ لوہار ، سارنگ جويو، سہنی جویو ۽ دیگر کی رہنمائی میں کراچی کے ريگل چوک سے پريس کلب کراچی تک ريلی نکالی گئی۔
جس کے بعد پريس کلب ڪراچی سامنے احتجاجی دھرنہ دیا گیا .جبکہ ریلی میں، جسقم ، ایچھ آر سی پی اور مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنما اور کارکنان بڑے تعداد میں شریک ہوئے ہیں۔
جبکہ نصیرآباد میں جسٹس فار ہدایت لوہار کمیٹی اور وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی رہنما سسئی لوہار اور سارنگ لوہار کی رہنمائی میں احتجاجی ریلی نکالی ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید ہدایت لوہار ایک پرائمری استاد اور سیاسی کارکن تھا ۔۔جسے ریاستی ایجنسیوں نے 16 فروری کو نصیرآباد میں ٹارکیٹ کلنگ کرکے شہید کیا ہے. جبکہ پاکستانی ایجنسیوں نے تازہ بشیر شر ، یوسف شر اور ساجن ملوکھانی سمیت متعدد سندھی کارکنان کو اٹھاکر جبری لاپتا کردیا ہے۔ ہم اقوامِ متحدہ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشیں ہیومن رائٹس کمیشن ، یورپی یونین اور دنیا کے تمام انسانی حقوق کے اداروں کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی شدید پائمالی، سیاسی اور قومپرست کارکنان کی جبری گمشدگی اور ان کے سیاسی قتل کا نوٹس لیں۔ جبکہ ہمارا احتجاج سندھ بھر میں جاری رہے گا۔
دوسری جانب وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ ، سندھ سجاگی فورم، جسٹس فار ہدایت لوہار کمیٹی، جسقم آریسر ، جساف آریسر ، جسقم بشیر خان ، جسقپ اور جیئے سندھ تحریک سمیت سندھ کی متعدد قومپرست جماعتوں کی جانب سے حیدرآباد ، ٹنڈومحمدخان، لاڑکانہ، گھوٹکی، گولاڑچی، بدین ، بٹھورو، کنڈیارو، جامشورو، دادو، خیرپورمیرس، نصیرآباد، کندھکوٹ، شاہپور جہانیاں ، مٹیاری، میرپورخاص ، کوٹری، دوڑ، پڈعیدن، نوشہروفیروز اور نوابشاہ سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے، دھرنے اور ریلیاں نکالی گئی ہیں۔