لندن : بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے بلوچستان میں جاری پاکستانی فوج کی دہشتگردی کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کی قیادت بی آر پی کے مرکزی رہنما شیر محمد بگٹی کررہے تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیر محمد بگٹی نے کہاکہ بلوچستان میں ریاستی جبر پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
انھوں نے کہاکہ بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو عقوبت خانوں میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
دوسری جانب جبری لاپتہ افراد کو مسلسل جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔