مند: قابض پاکستانی فوجی چیک پوسٹ اور قافلے پر حملوں میں 17 اہلکاروں کو ہلاک کرکے اسلحہ قبضے میں لیے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 15 فروری شام 6 بجے کیچ کے علاقے مند میں دریا چم متسنگ اور سہریں کوہ کے درمیان واقع قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 11 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ سرمچاروں نے چوکی پر مکمل قبضہ کرکے اہلکاروں کا اسلحہ و دیگر جنگی ساز و سامان اپنے قبضے میں لے لیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے چوکی پہ مامور فوجی اہلکاروں کی مدد کے لئے آنے والے 11 گاڑیوں کے فوجی قافلے کو گھات لگا کر 40 منٹ تک شدید حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ سرمچاروں نے حملوں کے دوران دو سرویلنس کیمرے اور ایک ڈرون کیمرے کو بھی تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے کی مکمل ویڈیو فوٹیج جلد بی ایل ایف کے میڈیا سیل آشوب پر جاری کیا جائے گا۔

بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک اپنے شدید حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ: مسلح افراد کی فائرنگ سے کمسن نوجوان جان بحق

اتوار فروری 16 , 2025
تمپ کے علاقے گومازی شنکن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 17 سالہ کمسن نوجوان معراج ولد عبد القادر سکنہ گومازی شدید زخمی ہوئے، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئے۔ بتایا جا رہا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ