مقبوضہ بلوچستان کے ضلع نوشکی قاضی آباد میں واقع پاکستانی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کو نامعلوم مسلح افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ شب رات تقریبا بارہ بجے کے قریب قاضی آباد میں واقع انٹیلی جنس ادارے کے مین گیٹ پر بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ دھماکے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔
آپ بھی جانتے ہیں مذکورہ نوشکی میں پاکستانی بدنام زمانہ انٹیلیجنس کا یہ کیمپ پورے رخشان ڈویژن کا بیس کیمپ مانا جاتا ہے جس پر بلوچ آزادی پسند سرمچاروں نے متعدد بار جان لیوا حملے کرچکے ہیں۔
آخری اطلاع تک اس حملے کی زمہ داری اب تک کسی بھی آزادی پسند مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔