خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار شہر سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر بابل ہوٹل کورک باغبانہ کے علاقے میں ڈکیتی کی وردات ہوا ڈاکو مبینہ طور پر ہوٹل عملہ اور 30 سے زائد گاڑیوں کی سواریوں کو لوٹ لیا گیا مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی، موبائل و دیگر قیمتی اشیاء لیکر فرار ہوگئے۔

متاثرہ ہوٹل اونر ثناء اللہ عمرانی کی جانب سے لیویز تھانہ باغبانہ کو دی گئی اطلاعی رپورٹ کیلئے درخواست دے دیاگیا رپورٹ کے مطابق 15 سے 20 افراد اسلحہ سے لیس تھے نے ہوٹل عملہ اور مسافروں کو لوٹا اور فرار ہوئےڈاکووں نےہوٹل پر کھانے کے لئے رکے ہوئے 30 سے 35 گاڑیوں کے ڈرائیورز و سواریوں کو یر غمال بناکر لوٹ لیا، ڈکیت گروہ نے لاکھوں روپے نقدی ، موبائل سیٹس و قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے ہوٹل مالک کا کہنا ہیکہ کئی گھنٹے گزر گئے تاہم مقامی لیویز تھانہ ایف آئی آر کے اندراج میں سنجیدہ نہیں۔