کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فوج کی زمینی فضائی فوج کشی جاری، ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت گذشتہ شب سے جاری ہے۔ چار افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گذشتہ شب چار افراد فاروق ولد عبدالحمید، الیاس ولد عبدالحمید سکنہ دازن، فارس ولد محمد کریم سکنہ دازن اور ابراہیم ولد علی سکنہ دازن کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔
بتایا جارہاہے کہ مذکورہ افراد میں سے دو بھائیوں فاروق اور الیاس کو اس سے قبل بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔
دریں اثناء آوران پیراندر سے پاکستانی فورسز نے شعیب ولد کریم بخش سکنہ چیدگی نامی شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔