مستونگ نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے معصوم بچہ سجاداحمدولدحاجی امام بخش قوم مینگل کوساراوان ڈیجیٹل لائبریری کے سامنے سے اغواء کرلیا۔

بچے کے اغواہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی مستونگ کی ہدایات پو لیس نے ناکہ بندی کردیا۔۔ نامعلوم اغواہ کار بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او سٹی عبدالفتاح کھیازئی کی سربراہی میں پولیس نے بچے کو پولیس تھانہ منتقل کرکے بچے اور اس کے والد کا بیان لیتے ہوئے بچے کو والد کے حوالے کردیا۔
سٹی پولیس اغواہ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش کررہی ہیں اور مزید کاروائی جاری ہے۔