اسلام آباد بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے چوتھے مرحلے میں عوام کو آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے۔ اس حوالے سے شہریوں کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں 21 جنوری کو منعقدہ کانفرنس بعنوان مظلوم پیپلز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہاکہ اس کانفرنس کے ذریعے ہمارا مقصد مختلف خطوں کے مظلوم اور پسماندہ لوگوں کو متحد کرنے کے لیے متحرک کرنا ہے اور اپنے اپنے علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔
