شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال کلی گوہر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے مواصلاتی کمپنی یوفون کے موبائل ٹاور کے مشینری کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا ،علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ دو جنوری کو بھی مزکورہ ٹاور کے مشینری کو جلادیا گیاتھا ،تاہم کچھ دن بعد مرمت کرکے واپس بحال کیاگیا،مگر آج رات پھر مسلح افراد نے ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کرکے خاکستر کردیا ۔
آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہداری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ، مگر اس سے قبل ایسے حملوں کی ذمہدریاں بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں جن کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز موبائل ٹاورز کو اپنے جاسوسی کاموں کیلے استعمال کرتے رہتے ہیں ۔