
30 جنوری 2025 کو محمد اقبال ولد حاجی میر خان اور ذاکر یعقوب سکنہ کوڈسک ضلع خضدار کو پاکستانی فورسز نے پنجگور بائی پاس پر ایف سی چیک پوسٹ سے ماورائے عدالت حراست کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
واضح رہے کہ یہ دونوں تیل کے کاروبار سے وابستہ تھے اور اپنی گاڑی میں تیل لے کر جا رہے تھے۔ فورسز نے تیل کے ساتھ ان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔