قلات: پاکستانی فورسز کا 18 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق، 12 سرمچاروں کو مارنے کا دعویٰ

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں میں فورسز کے 18 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے یکم فروری کی رات کو کارروائی کرتے ہوئے 12 عسکریت پسندووں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار بھی مارے گئے۔

واضع رہے کہ ضلع قلات میں گذشتہ شب مختلف مقامات پر کراچی ٹو کوئٹہ شاہراہ پر مسلح افراد کی جانب سے ناکے لگانے اور منگچر میں مرکزی فوجی چھائونی پر بڑے پیمانے پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

قلات میں ناکہ بندی اور منگچر میں فوجی چھائونی پر حملے کے واقعات میں فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آرہی تھیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر منگچر کے حوالے سے ایک حکم نامہ گردش کررہی تھی کہ شاہراہ پر سفر سے گریز کریں منگچر کے مقام راستہ کلیر نہیں ہے۔

دوسری جانب بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ کے جانب سے سوشل میڈیا پر مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔

تاہم بی ایل اے نے ابھی تک اپنے ساتھیوں کی شہادت کی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جب تک بی ایل اے اپنے ساتھیوں کی شہادت کی خبر کی تصدیق نہیں کرتا، آئی ایس پی آر کے دعووں پر یقین کرنا مشکل ہے کیونکہ آئی ایس پی آر نے متعدد بار مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، جو بعد میں جھوٹے ثابت ہوئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: فورسز کے ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ

ہفتہ فروری 1 , 2025
30 جنوری 2025 کو محمد اقبال ولد حاجی میر خان اور ذاکر یعقوب سکنہ کوڈسک ضلع خضدار کو پاکستانی فورسز نے پنجگور بائی پاس پر ایف سی چیک پوسٹ سے ماورائے عدالت حراست کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ واضح رہے کہ یہ دونوں تیل کے کاروبار سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ