احتجاج کا 5715 دن ، ریاست پاکستان تسلسل کے ساتھ انسانیت کے خلاف تسلیم شدہ جرم کا مرتکب ہے۔ ماما قدیر بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور جن لوگوں کو ماورائے عدالت یا زیرحراست قتل کیا گیا  ہے ان کے لواحقین کو اںصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ دنیا یہ تسلیم کرتی ہے کہ جبری گمشدگی انسانیت کے خلاف جرم  ہے جبکہ ریاست پاکستان اور اس کی فوج اس جرم کا تسلسل کے ساتھ ارتکاب کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرپرسن ماما قدیر بلوچ نے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شال میں قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وی بی ایم پی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5715 دن ہوگئے۔ سوراب سے طالبات کے ایک وفد نے کیمپ آکر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

انھوں نے کہا جبری گمشدگیوں نے ہر سطح پر بلوچ سماج کے توازن کو بگاڑ دیا ہے۔روزانہ کی جبری گمشدگیوں سے ہر گاؤں ، قصبے اور شہروں میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ ہزراوں لوگ صرف اس لیے سڑکوں پر در بہ در ہیں کہ ان کے پیاروں کو غیر واضح الزامات کے تحت جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔ ریاست کی طرف سے جبری گمشدگیوں کی پالیسی بری طرح ناکام ہوچکی ہے کیونکہ ریاست سمجھتی تھی کہ وہ جبری گمشدگیوں کے ذریعے مخالفین کو خاموش کرئے گی لیکن  دہائیاں گزرنے کے باوجود ریاست کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ بلوچ نوجوانوں کو ریاستی پالیسیوں کی وجہ سے بھی ہتھیار بند جدوجہد ہی واحد راستہ معلوم ہوتا ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے وفود سے بات کرتے ہوئے مزید کہا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ سال کے آخری مہینے سے جبری گمشدگیوں کے لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ اب تک درجنوں افراد کو بلوچسان کے مختلف حصوں سے جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہیدائے جیونی کی برسی پر 21 فروری کو جیونی میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ بی ایس او

جمعرات جنوری 30 , 2025
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے شہدائے جیونی کی برسی پر 21 فروری کو جیونی میں سیمینار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید یاسمین، شہید غلام نبی اور شہید ازگل کی المناک سانحہ کے یاد اب بھی بلوچ قوم کے دلوں میں نقش ہیں۔ ترجمان نے کہا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ