شال ( پریس ریلیز ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بشیراحمد نے تنظیم سے شکایت کی کہ اسکے بھائی صابر احمد پرکانی ولد خداداد کو 27 نومبر 2024 کو رات ڈیڑھ بجے سی ٹی ڈی، ایف سی اور سول کپڑوں میں ملبوس مسلح اہلکاروں نے انکے گھر واقع گاہی خان سریاب کوئٹہ سے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور انہیں انکے بھائی کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔
انھوں نے کہا ہے کہ انکا خاندان شدید ذہنی دباو کے شکار ہے تنظیمی سطح پر بشیراحمد کو یقین دھائی کرائی گئی کہ صابر احمد پرکانی کے کیس کو صوبائی حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کو فراہم کیا جائے گا اور انکی بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔
انھوں نے کہاہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز صابر احمد کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ صابر احمد پر الزام ہے تو منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کرکے صفائی کا موقع فراہم کیا جائے اگر بےقصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے متاثرہ خاندان کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔