خضدار جبری لاپتہ بچہ، کراچی شال شاہراہ گذشتہ روز سے بند، ڈاکٹر ماہ رنگ کی دھرنے میں شامل ہونے کیلے عوام سے اپیل

شال ،خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ  ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ پندرہ سالہ انس احمد کو گزشتہ شام خضدار سے اغوا کر لیا گیا جسے فورسز نے مارا پیٹا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم خضدار کے عوام سےاپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کی بحفاظت رہائی کے لیے دھرنے میں شامل ہوں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہےکہ جبری گمشدگیوں کے خلاف یہ جدوجہد صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے نہیں ہے۔ یہ بلوچ قومی بقا کی اجتماعی جدوجہد ہے۔ ہمیں اپنی انسانیت کو استعماریوں سے بحال کرنا چاہیے جنہوں نے تشدد اور جبر کے ذریعے اس پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کا ظلم کسی کو نہیں ، یہاں تک کہ ہمارے بچوں کو بھی نہیں بخشے گا ۔

آپ کو علم ہے بلوچستان کے ضلع خضدار سے گذشتہ روز مسلح افراد کے ہاتھوں پندرہ سالہ کم عمر نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف کراچی، کوئٹہ مرکزی شاہراہ گزشتہ شام  سے بدستور بند ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی دس سالہ  بچے سمیت دو افراد قتل

جمعرات جنوری 30 , 2025
نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان  ضلع نوشکی  دو الگ واقعات میں دس سالہ بچے سمیت دو افراد قتل ۔ تفصیلات کے مطابق  نوشکی شہر کے قریب مینگل کراس کے مقام پر  مسلح افراد نے ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ